موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے صرف دعوے کرتی رہی ہے ،ریحام خان


اسلام آباد(صباح نیوز) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے صرف دعوے کرتی رہی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ، اس میں غلطی جس کی بھی ہے لیکن موجودہ حکومت ابھی تک صرف دعوے ہی کرتی رہی ہے، حکومت میں آنے کے بعد مئی میں کہا گیا کہ لوڈشیڈنگ تقریبا ًختم کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون کے آغاز میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جون کے آخر تک لوڈشیڈنگ 3گھنٹے سے کم رہ جائے گی۔