پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاویدخان نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ انشا اللہ ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، اس وقت پنجاب اور وفاق میں آئینی بحران ہے، پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آئین کو نظر انداز کیا گیا، عدالت نے بھی حکم دیا منحرف ووٹ شمار نہیں ہونگے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاق میں کوئی آئینی ترمیم کے لیے ہائوس پورا نہیں، واحد حل الیکشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا للہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو، آپس میں پھوٹ نہ ڈالو، اورا للہ نے تم پر جو انعام کیا ہے اسے یاد رکھو۔