بجلی کا بحران سنگین، شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ


اسلام آباد(صباح نیوز) ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا، بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

پاورڈویژن کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار911 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار233 میگا واٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کی کل پیداوار21 ہزار 322 میگا واٹ ہے۔

شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔ نقصانات کے باعث 2ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی ضائع ہورہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 20گھنٹے تک ہے۔

پاورڈویژن کے مطابق ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے۔ ملک کے بیشترفیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔

آئیسکو کو 500میگاواٹ،لیسکو کو 693میگاواٹ تک بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں 10سے 12اور گردونواح میں 14گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہے