وزیراعظم کی چیف جسٹس اطہر من اللہ کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم جسٹس صفدر علی شاہ کی اہلیہ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے  مرحومہ کے بچوں سمیت تمام اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے،ہم آپ کے غم میں شریک ہیں۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔