ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نئے آئین بنانے کی کوشش ناکام بنا دی، اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ایک نیا آئین بنانے کی کوشش کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد عمر نے لکھا کہ پنجاب کی 5 ریزرو سیٹس پر لوٹوں کی جگہ تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو نوٹیفائی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پنجاب کی جعلی حکومت کے دن پورے ہونے جا رہے ہیں۔