آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت میں انقلاب برپا کرسکتا ہے،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ پاکستان کی معیشت میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سال میں زیادہ دلچسپ چیزوں میں سے ایک آئی ٹی برآمدات میں تیزی سے اضافہ تھا، یہ صنعت پاکستان کی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو تکنیکی مہارتوں میں تربیت دینے کیلئے سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں اقدامات ان نمو کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔