وزیر قانون نے6 بار ایسوسی ایشنز میں گرانٹ ان ایڈ کے چیک تقسیم کردیئے


اسلام آباد (صباح نیوز ) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے خوشاب، مردان، کوہاٹ، چارسدہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفودنے اپنے صدور کی قیادت میں ملاقات کی ہے ، کاٹلنگ کے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی اپنے صدر کی قیادت میں وفاقی وزیر قانون سے ملاقات کی اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بار ایسوسی ایشنز میں گرانٹ ان ایڈ کے چیک تقسیم کیے ،

بارز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے لیگل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ لیگل ایجوکیشن بہت اہمیت کی حامل ہے لیکن اسے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بار کونسل میں ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس سے لیگل ایجوکیشن کے شعبے میں بہتری آئے گی۔