خورشید شاہ کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے،  جس میں حلقے کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی کہ کوئی گھوسٹ پولنگ سٹیشن نہ ہو۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایک کمرے میں تین ہزار ووٹر کیسے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے تحفظات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ ملاقات کے دوران خورشید شاہ کی چیف الیکشن کمشنر سے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔