اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے بابا گورونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔
ٹوئٹرپرپیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کوبابا گورونانک کے552ویں جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس مبارک موقع پردنیا بھرسے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری حکومت سکھ برادری کوان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے552ویں جنم دن پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ باباگورونانک کاجنم دن سکھ برادری کیلئے خوشیوں بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمدپرجی آیاں نوںکہتے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہرسال سکھ برادری کی مہمان نوازی کرکے دلی خوشی ہوتی ہے، سکھ برادری کوتقریبات میں شرکت کی ادائیگی کیلئے سہولیات فراہم کی ہیں، ایک دوسریکی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چاریکوفروغ ملتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بابا گورونانک نے امن وآشتی،اخوت،بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا، باباگرونانک مذہبی رواداری اوربین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں، سکھ برادری کواپنے عقائدکے مطابق زندگی بسرکرنیکی مکمل آزادی ہے، سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبودحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔