وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈ ی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلیجنس لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی نئی تعیناتی کے لئے نیک خواہشتات کااظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کل (ہفتہ )کے روز بطور کورکمانڈر پشاور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔