اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون سازی جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہے اتحادی جماعتوں کا قانون سازی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں سب اتحادیوں نے اہم کردارادا کیا۔
وزیراعظم سے اتحادی اورحکومتی ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ کی لابی میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات سمیت دیگر بلوں کی منظوری پر مبارکباد دی ۔
وزیراعظم سے فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ بانو نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہاکہ سمندر پارپاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں۔اوورسیز پاکستانی اب انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں گے۔