اسلا م آباد(صباح نیوز)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی عدم مساوات کے خاتمے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں کاروباری شعبے کے مخیر حضرات کے ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامع اقتصادی شرح نمو حکومت کی اولین ترجیح ہے جس سے معاشرے کے تمام طبقوں میں معاشی مساوات اور استحکام آئے گا۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آئندہ چار سالوں میں ملک میں اقتصادی اور سماجی شعبے کی ترقی کیلئے دس کھرب روپے خرچ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دو سو ساٹھ ارب روپے کی رقم معاشرے کے مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام کے ذریعے خرچ کی جائے گی