اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں گرمی کی شدت سے بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، طلب 28ہزار 500میگا واٹ تک پہنچ گئی ۔
پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی رسد 21ہزار میگا واٹ ہے جبکہ شارٹ فال ساڑھے7ہزار میگا واٹ ہے۔ذرائع لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 5ہزار میگاواٹ، رسد 3ہزار 800میگاواٹ ہے،جبکہ شارٹ فال 1500میگا واٹ ہے۔
لیسکو ریجن میں 8سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا شکار ہیں ،کاروباری زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ،پانی کی قلت پیدا ہو گئی ۔