حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا،فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت  نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اپریل کے مہینہ میں عوام کی جیب سے 51 ارب روپے اضافی نکالنے جارہے ہیں۔جب سے یہ حکومت آئی ہے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا اور خود عیاشیاں کرہی ہے۔فوری یہ اضافہ واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ا شتہارات ایسے دئیے جارہے ہے جیسے شہباز شریف دورہ مریخ پر کچھ ایجاد کرنے جارہا ہے؟ ۔ایک طرف کہتے ہے زہر کھانے کو پیسے نہیں ہیں ان کے پاس۔

دوسری جانب شہباز شریف کی تصویر لگا کر شوبازیوں پر خزانہ خالی کیا جارہا ہے پھر قرض لے کر بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا۔