غربت اور مہنگائی کم ہوئی ہے،وزیر اعظم کا بیان سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا


سرگودھا(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا بیان ہمارے دور میں غربت اور مہنگائی کم ہوئی ہے سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

وزیر اعظم نے گزشتہ روز ایک منصوبہ کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے دور میں غربت اور مہنگائی کم ہوئی ہے اور اس بیان کو لیکر مخالفین وزیر اعظم پر چڑھ دوڑے اور سوشل میڈیا پر اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔