اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاکھوں افراد کی دعائیں وزیراعظم عمران خان اور خاتونِ اول بشری بی بی کے ساتھ ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چھ لاکھ لوگ روزانہ پناہ گاہوں سے کھانا کھاتے ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ان پناہ گاہوں کو مخیر حضرات کے گروپس چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پیسہ نہیں لگ رہا لیکن پوری چین کو ڈیزائین کیا گیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور خاتونِ اول نے جو توجہ دی اس پر لاکھوں لوگوں کی دل سے دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔