شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ، لوڈشیڈنگ بدستورجاری


اسلام آباد(صباح نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 538میگاواٹ سے زائد ہوگیا، شہروں اور دیہات میں گھنٹوں بجلی بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19ہزار 465میگا واٹ ہے جبکہ مجموعی طلب 25ہزار 997میگاواٹ سے تجاوز کرگئی۔ پن بجلی سے 4ہزار 662میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار 60میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 8گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی جبکہ زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹوں تک پہنچ گیا ۔