امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کیخلاف پولیس کی وحشت آزمائی،عمران خان


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول!  آئین اورسپریم کورٹ کے احکامات ہوامیں اڑاتے ہوئے اس مجرم امپورٹڈ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کے شرکاء کیخلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے آج سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے مارچ سے ایک رات قبل پنجاب و سندھ میں پی ٹی آئی رکنان کے گھروں کی حرمت پامال، اہلِ خانہ کو ہراساں کیاگیا۔