اسلام آباد ہائیکورٹ کا اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمہ میں تحریری حکم نامہ جاری


اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمہ میں تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی وکیل بیٹی ایمان ظاہر مزاری کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے،

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عبوری ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری  کر دیاجس میں عدالت نے ریاست اور مدعی مقدمہ کو 9 جون کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے.

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق بدنیتی کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کا مقصد تضحیک کرنا ہے، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے،اس لیے ایک ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی جاتی ہے،

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری عدالتی پالیسی کے مطابق کیش شورٹی ضمانت جمع کرانے میں آزاد ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری کو ہر تاریخ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے