این ایل ایف صدر شمس الرحمن سواتی کی صدارت میں اجلاس ،پٹرول اور آٹے سمیت روز مرہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مزمت


 اسلا م آباد(صباح نیوز)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کی صدارت میں این ایل ایف کا اجلاس پٹرول اور آٹے دال، چینی، گھی سمیت روز مرہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مزمت کی شمس الرحمن سواتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو یاد دلایا کہ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ آپ مہنگائی مارچ میں دعوی کرتے تھے کہ ہم پٹرول 70 روپے لیٹر،آٹا 1200 روپے من ،گھی دو سو روپے کلو اور چینی 50 روپے کلو کر دیں گے کہاں گئے  تمہارے دعوے اور کہاں گئے تمہارے وعدے ،

شمس الرحمن سواتی نے کہا یہ حکمران خود کو احتساب سے بچانے آئے تھے انہوں نے احتساب قوانین میں پارلیمنٹ کے ذریعے تبدیلی کرکے قوم کی لوٹی دولت کو معاف کرا لیا اپنی چوری کے تمام مقدمات ختم کردیئے اور عوام پر پٹرول بم گرا دیا کروڑوں غریب عوام، مزدوروں، کسانوں سے زندگی چھین کر بھوک کے ذریعے انہیں موت کے حوالے کردیا

شمس الرحمن سواتی نے نے کہا کہ اب ان ظالموں کی مزمت اور ان کے خلاف محض احتجاج کافی نہیں اب 75سال سے غریب عوام، مزدوروں، کسانوں پر ظلم کرنے والے ان حکمرانوں کی اپنی ووٹ کی طاقت سے مرمت کی ضرورت عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اسلامی انقلاب بھرپا کرنے کے جماعت اسلامی کی اہل دیانتداری اور خدمت گار قیادت کا انتخاب کریں۔