حکومت نے پورے پاکستان کو جیل میں تبدیل کیا، بابر اعوان


اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے پورے پاکستان کو جیل میں تبدیل کیا، حکومت امپورٹڈ ایجنڈے پر کام کررہی ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنے کے خوف سے پورے ملک کو جیل کیں تبدیل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو ہراساں کیا گیا، ربڑ کی گولیوں سے لوگوں کو زخمی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی راہنما حماد اظہر کو بھی گرفتار کیا گیا، عمرایوب پر تشدد کیا گیا ان کے جسم پر تیس زخم واضح ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ حکومت میں مظاہروں میں لاتعداد افراد کو لاپتہ کردیا گیا اور اس ظلم کو تحریک انصاف کبھی نہیں بھولے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے حالات تھے وہ فلسطین کی منظر کشی تھی، کارکنوں پر ٹنوں کے حساب سے شیل پھینکے گئے۔