ئئی حکومت جو عوام کو مہنگائی کے جن سے چھڑانے آئی تھی پٹرولیم مصنوعات میں تیس روپے فی لٹر اضافہ کر کے ان پر مہنگائی کا بڑا بم گرا دیا۔ عوام اور اپوزیشن کی جانب سے چیخ و پکار شروع ہو گئی۔ حکمران جماعت کے لوگ سر جوڑ کے بیٹھے کہ عوام کے شدید ردِ عمل کا کس طرح مقابلہ کیا جائے لیکن کوئی سبیل نہ سوجھی۔۔ آخر کشمیر سے ایک قلمکار ابراہیم گل نے ان کا مسلہ حل کر دیا۔
ابراہیم گل نے مشورہ دیا کہ پٹرول کے بارے میں فوراََ سارے ملک میں یہ ’ اسلامی ٹچ‘ پھیلایا جائے تو نہ صرف مخالفین کے منہ بند ہو جائیں گے بلکہ لوگ بھی ثواب کی خاطر خاموش ہو جائیں گے ’’ پٹرول عرب کی مقدس سرزمین سے نکلتا ہے۔ جتنا مہنگا خریدیں گے اتنا زیادہ ثواب ہو گا۔‘‘ معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے گل صاحب کو مشیر مذھبی امور رکھ لیا ہے ۔