وزیر اعظم سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات،سیاسی امورپرگفتگو


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی،سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی کی وزیراعظم سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔ شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم کو  پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وبا سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بلوچستان میں ہیضہ کی وبا سے متعلق بات چیت میں وزیرِ اعظم نے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچائوکیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا احساس ہے، ان محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔