لانگ مارچ کے شرکاء کو عمران خان کا ساتھ دینے پر سلام پیش کرتا ہوں،شیخ رشید


اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو عمران خان کا ساتھ دینے پر سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ 25 مئی اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، لانگ مارچ کے شرکاء کو ڈٹے رہنے، عمران خان کا ساتھ دینے اور آزادی تحریک میں حصہ ڈالنے پر سلام پیش کرتا ہوں، جب 11 سیاسی پارٹیوں کے چور سیاست دان چور گروپ ایک شخص عمران خان کے خلاف جمع ہوجائیں تو مسائل کا حل مذاکرات سے نہیں بلکہ قربانیوں سے نکلتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت رکھنے والا اگر وزیراعظم ہو تو یہ 22 کروڑ عوام کے منہ پر سیاسی طمانچہ ہے۔اس کے علاوہ انہیں نے پٹرول کی قیمتوں اضافے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے تیس رروپے پٹرول سستا کیا اور امپورٹڈحکومت نے تیس روپے پٹرول مہنگا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور الیکشن میںترامیم کے بعد قوم کو یہ جان لینا چاہئے کہ یہ لوگ اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسز ختم کرانے آئے ہیں۔