عمران خان اسلام آباد میں املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہوگیا مریم نواز


اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ  جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔

اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ دارلحکومت  جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہوگیا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد پہنچنے  کے بعد  جمعرات  کی  صبح احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ حکومت کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے 6 روز کی مہلت بھی دے دی۔