الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ پاکستان کا ونٹر پیکیج مہم کا آغاز


کراچی(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ پاکستان نے ونٹر پیکیج مہم کا آغاز کردیا ہے ،

اس مہم کے تحت تصدیق شدہ مستحقین کو گرم لباس، راشن، بستر اور مفت ادویات ادویات فراہم کی جائیں گی،ونٹرپیکیج مہم کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے سردیوں کی آمد سے قبل جامعہ المحصنات کراچی کی طالبات اور اساتذہ کیلئے  منگل کو110 لحاف روانہ کر دئے گئے،

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ  نے کہاہے کہ یہ سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ سالوں کی طرح ہزاروں تصدیق شدہ مستحقین تک گرم لباس، راشن، بستر اور مفت ادویات ادویات کی  فراہمی جاری رہے گی