اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس کل ( بدھ کو)دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔
حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق پوچھے گئے سوال کا صحافی کو زبردست جواب دیدیا۔صحافی کی طرف سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کل کے مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے حوالے سے آپ کیا کہیں گے؟
اس سوال کے جواب پر وزیراعظم نے کہا کہ جو سپورٹس مین ہوتا ہے وہ ہمیشہ جیت کے لیے میدان میں اترتا ہے۔