اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی معاون وزیر خارجہ برائے وسط اور جنوبی ایشیا ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو ہٹانے کی دھمکی دی گئی امریکی عہدیدار نے پاکستان کے سفیر کو بلا کر دھمکیاں دیں سفیر کو کہا گیا کہ عدم اعتمادآرہی ہیوزیراعظم کو ہٹائیں۔
امریکی نشریاتی ادارے (سی این این ) کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکی عہدیدار نے کہا عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو سب معاف کر دیا جائے گا امریکی نائب وزیرخارجہ کی بات پاکستان میں کھلی مداخلت تھی امریکی نائب وزیرخارجہ نے7ماچ کو سفیر سے بات کی اور 8 مارچ کو عدم اعتماد آگئی اگلے دن ہی میرے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتمادآگئی۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے واضح کیا کہ سائفر کو کابینہ میں پڑھ کر سنایا گیا قومی سلامتی کمیٹی میں بھی امریکی دھمکی کامعاملہ اٹھایاگیا جس میں آرمی چیف بھی موجود تھے قومی سلامتی اجلاس میں بھی سائفر سامنے رکھا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس مداخلت اور دھمکیوں پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ میرے تعلقات بہت اچھے تھے لیکن بائیڈن انتظامیہ نے آتے ہی سردمہری کا رویہ رکھا بائیڈن کے آفس میں آتے ہی افغانستان کامعاملہ ہوگیا میرے دورہ روس کو اینٹی امریکا تاثر دیا گیا بھارت امریکا کے قریب ہے وہ بھی روس سے تجارت کر رہا ہے میرے ارکان کو کروڑوں روپے دے کر خریدا گیا امریکی سفارتخانے کے لوگ ہمارے ارکان سے کیوں ملاقاتیں کررہے تھے امریکا نے پاکستان میں رجیم چینج کیوں کرائیں۔ ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارے پارٹی ممبران کو بلاتا رہا، پارلیمنٹ کے دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالر لگائے گئے، ڈونلڈ لوکو برطرف کرنا چاہیے ،
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا دورہ روس یوکرین جنگ سے بہت پہلے شیڈول ہو چکا تھا دورہ روس سے متعلق ہماری قیادت آن بورڈ تھی روس سے ہمیں فوجی سازوسامان خریدنا تھا روس سے سستی گندم اورسستے تیل کے لئے بات کی پاکستان میں رجیم چینج سے عوام انتہائی غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں امریکا نے ایران، جنوبی امریکی ممالک میں رجیم چینج کرائی امریکا ماضی میں کئی ممالک میں رجیم چینج میں ملوث رہا ہے عراق اور ایران میں امریکی رجیم چینج کے ثبوت بھی آچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، آئندہ انتخابات کے نتائج کی پیشگوئی نہیں کر سکتا، یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ اب دوبار حکمرانی کریں گے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی ناصرف آئندہ انتخابات جیتے گی بلکہ سب سے زیادہ ووٹ لے کر ملک کی سب سے بڑی حکمران جماعت ہو گی۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے منگل کو پشاور صدر بازار کا دورہ کیا اور عوام میں گھل مل گئے۔ عمران خان کئی دنوں سے پشاور میں مقیم ہیں، عمران خان سہ پہر کے وقت اچانک صدر بازار پہنچ گئے جہاں انہیں بازار کا دورہ کرایا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان،پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، مرادسعید،علی امین گنڈا پور بھی ساتھ تھے۔ عمران خان عام لوگوں میں گھل مل گئے۔اس موقع پر ایک تاجر نے عمران خان پر پیسے بھی نچھاور کئے شاپنگ کیلئے آئی خواتین بھی ان کے ساتھ سیلفیاں لیتی رہیں ،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی