کراچی(صباح نیوز) سی این جی پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کے اطلاق کے بعد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں نئی قیمت 200 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
حکومت کی جانب سے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں کئے گئے اضافے کو اب صارفین کو منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت میں 20روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اب سی این جی 200روپے فی کلو ہوگئی ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ ستمبر 2021میں پہلے سی این جی کی فی کلو قیمت 150سے بڑھا کر 180روپے کی گئی تھی،
جو اب 200روپے ہوگئی ہے، 11روپے 86پیسے فی کلوگرام جی ایس ٹی کو اب 21روپے 77پیسے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آر ایل این جی پر جی ایس ٹی فی الفور 5فیصد کیا جائے۔