پاکستان کی انسانی حقوق بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی قرارداد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں منظور


نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے جس میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے غلط معلومات کی روک تھام پر زور دیا گیا ہے۔

قرار داد کا مسودہ پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غلط معلومات کے وائرس کا ہر ممکنہ طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حوالے سے قومی سطح اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

قرار داد میں زور دیا گیا کہ آن لائن سمیت تمام کاروباری ادارے اور سماجی رابطوں کی کمپنیاں یقینی بنائیں کہ ان کے تجارتی مقاصد انسانی حقوق کو کمزور نہ کریں