کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے صوبائی شوری کے مشورے سے آئندہ تین سال کیلئے نظم صوبہ کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق کاشف سعید شیخ کو قیم صوبہ (جنرل سیکرٹری) جبکہ پروفیسر نظام الدین میمن، ممتاز حسین سہتو، حافظ نصراللہ عزیز اور اظہار الحق نائب امیر صوبہ ہونگے،جنہوں نیاجلاس میں صوبائی نائب امیر اوربربنائے عہدہ مجلس شوری کا حلف بھی لیا جبکہ نائب قیمین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔قیم جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے نظم صوبہ کی استقامت کے لیے دعا کی۔