آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ پاک فوج کے دو شہدا کے گھروں میں آمد، اہلخانہ سے ملاقات کی


راولپنڈی (صبا ح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ کے ہمراہ کیپٹن محمد کاشف شہید اور کیپٹن محمد سعد بن امین شہید کے گھر آمد اور اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، سپہ سالار نے مادر وطن کے لیے عظیم قربانی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ اپنے ہیروز کو یاد رکھنا پاک فوج اور پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے،

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ڈونگی اور کوٹلی سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے جوانوں کے ہمراہ نمازِعید ادا کی، جس میں ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں۔ پرامن پاکستان کے لیے تمام شہداء  اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا استقبال کیا