علامہ اقبال کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا


سرگودھا (صباح نیوز)شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 83واں یوم وفات گزشتہ روز عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا.

اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں علامہ اقبال کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریری مقابلے سیمینار مذاکرے اور پروگرام منعقد ہوئے

حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 21 اپریل 1938 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تھے ،ان کی مسلمانوں اور پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں آپ نے پاکستان کا خواب دیکھا جس کی تعبیر قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندوستان کے مسلمانوں کو دی۔