عمر سرفراز چیمہ کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار


لاہور(صباح نیوز) گورنرہاؤس پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کوپریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی۔ ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کوپریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وفاقی وزرا  اسد عمر اور شفقت محمود نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنا تھی جس کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے تھے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کے نئے مقام اور وقت کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔