کشمیری حریت پسند کمانڈریوسف کانترو شہید


سری نگر:شمالی کشمیر میں بھارتی فوج  سے ایک معرکے میں حریت پسند کمانڈریوسف کانترو(Yousuf Kantroo)  شہید ہو گئے ہیں ۔

بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے آج صبح شمالی ضلع بارہ مولہ کے مالوا علاقے کا محاصرہ کر لیا تھا۔ تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران یوسف کانترو مارے گئے ۔

پولیس ترجمان  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوسف کانترو کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے ۔ اس دوران  جھڑپ میں تین بھارتی فوجی اور ایک شہری زخمی ہو گیا تھا ۔

بھارتی  فورسز نے آس پاس علاقوں کو پوری طرح سے سیل کر دیا ہے۔ انٹرنٹ سرس بند کر دی گئی ہے ۔

آئی جی کشمیر وجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ شمالی ضلع بارہ مولہ کے مالوا علاقے میں  یوسف کانترو مارے گئے ۔