کراچی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان، امیر جماعت سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منائے گی
اس موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین مسلمانوں کا قبلہ اول،انبیا کی سرزمین اور مسلمانوں کی محبت کا مرکز و محور ہے مگر عرصہ دراز سے فلسطینی مسلمان اسرائیل کی انتہا پسندی کا شکار ہیں، جس کی انتہا کوشش ہر سال رمضان المبارک میں نہتے مسلمانوں پر مسجد اقصی کے اندر وحشیانہ حملے کر کے خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے
اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران نفلی عبادات کے لئے مسجد میں جمع ہونے والے مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کیا گیا،صیہونی حکومت نے ماہ مقدس کی آمد پر مسجد اقصی میں 40سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی جیسے گھٹیا اقدامات کر کے مسلمانوں کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی ہے،دکھ اور مصیبت کے ان لمحات میں فلسطینی مسلمانوں کا دست و بازو بننے کے لئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم سے 21 اپریل 2022 بروز جمعہ یوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل اور اعلان کیا ہے۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کی خصوصی ہدایات پر فلسطینی مسلمانوں کے تحفظ و سلامتی اور یہودی تسلط سے نجات کے لئے ملک بھر میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی قرآن کلاسز،دورہ تفسیر کے پروگرامات اور جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعائیں اور مسئلہ فلسطین پر گفتگو کی جائے گی۔