سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،گجر اور اورنگی نالہ کیس،25 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری


کراچی ( صباح نیوز)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر اور اورنگی نالہ کیس سے متعلق عدالت نے 25 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،عدالت نے نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا ،نالہ متاثرین کے لئے سندھ حکومت اپنے وسائل سے رقم فراہم کر نے کا حکم دیا،سندھ حکومت نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق ہر ماہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کے سامنے سندھ حکومت کی شکایت رکھنے کی ہدایت کردی ،رپورٹ پر وزیر اعلی سندھ کے دستخط موجود تھے اس وجہ سے وزیر اعلی سندھ کو طلب کیا تھا،وزیر اعلی سندھ پیش ہوکر رپورٹ کے نکات پر عدالت کو مطمن کرنے کی کوشش کی،لیکن وزیر اعلی سندھ کا موقف بھی غیر تسلی بخش تھا ،وزیر اعلی سندھ نے نالہ متاثرین کی بحالی کے لیے بحریہ ٹاون فنڈز فراہم کرنے کی استدعا کی،بینچ میں شامل تینوں ججز نے واضح کہا بحریہ ٹاون کے فنڈز کا معاملہ عمل درآمد بینچ کے پاس زیر سماعت ہے،بحریہ ٹاون سے ملنا والا پیسہ سندھ کی عوام کا ہے عمل درآمد بینچ ہی اسکا مناسب فیصلہ کرے گی،نالہ متاثرین کے لئے سندھ حکومت اپنے وسائل سے رقم فراہم کر نے کا حکم دیا،نالہ متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سندھ حکومت اقدامات کرے۔

وزیر اعلی سندھ نے گجر،اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کی بحالی کے لئے دس بلین روپے کے بندوبست کی یقین دہانی کرائی ہے،وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے رواں سال کے بجٹ سے ایک ارب کی منظور دے دی ہے،وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ باقی 9 ارب روپے کا دو سالوں میں انتظام کریں گے،دو سالوں میں نالہ متاثرین کو گھر،پانی،بجلی،روڈ راستے اور سیوریج کا انتظام سندھ حکومت نے کرنا ہے،سندھ حکومت نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق ہر ماہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،کے ڈی اے،کے ایم سی اور دیگر متعلقہ انتظامی ادارواں کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے،شہری اداروں کی سربراہوں کی جلدی جلدی تبادلوں سے  خراب حکمرانی سامنے آرہی ہے،جلدی جلدی تبادلوں سے پالیسز پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔

دوران سماعت وزیر اعلی سندھ نے افسراں کی کمی کی بھی نشاندہی کی،افسراں کی کمی سے انتظامی کاموں میں ناکامی ہو رہی ہے ،وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ بار بار وفاق کو یقین دہانی کرائی ہے مگر افسران فراہم نہیں کئے جارہے،وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وفاق سندھ حکومت کی بات نہیں سن رہا ہے،عدالت نے اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کے سامنے سندھ حکومت کی شکایت رکھنے کی ہدایت کردی ،اٹارنی جنرل نے معاملہ وفاقی حکومت سے زیر بحث لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔