نیب کا نام تبدیل کر دیا جائے گا،رانا ثنا اللہ


اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ نے کہاکہ نیب کا ادارہ انتقام کے لیے بنایا گیا تھا لیکن ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کسی بھی معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے، نیب کا ادارہ قائم رہے گا لیکن اس کا نام تبدیل کر دیا جائے گا

۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے استعفے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاسم سوری کو مستعفی نہیں ہونا چاہئے تھا، پی ٹی آئی کے 70 فیصد لوگ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے تھے۔