سرینگر۔۔۔ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیر اعلی پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی اور زعفرانی پارٹی کے قائدین پر مسلمانوں کو ان کے گھر اور روزی روٹی چھیننے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کا الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ آج کے ہندوستان میں اکثریتی برادری کی مجرمانہ خاموشی ہے، بی جے پی ہندوستان کے تصور کو تباہ کر رہی ہے۔
وہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کھرگون ضلعی انتظامیہ کا حوالہ دے رہی تھی جس نے رام نومی کے جلوس پر پتھراؤ کرنے والے لوگوں کے کم از کم 50 “غیر قانونی” ڈھانچوں کو منہدم کیا۔گزشتہ اتوار کو رام نومی کے جلوس پر پتھر پھینکا گیا جس کے دوران کھرگون میں ایک مسجد کے قریب اونچی آواز میں موسیقی چلائی جا رہی تھی، جس سے آتشزدگی اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی۔
اس کے بعد شہر میں کرفیو لگا دیا گیا۔مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے کہا کہ تشدد کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ فسادیوں سے کیا جائے گا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ”جس انتقام کے ساتھ بی جے پی ہندوستان کے آئین کو بلڈوز کر رہی ہے وہ اب اقلیتوں کے گھروں تک پہنچ چکی ہے۔
مفتی نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا، “بی جے پی لیڈر مسلمانوں سے سب کچھ چھیننے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھ رہے ہیں، چاہے وہ ان کے گھر، معاش اور عزت ہو۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اکثریتی برادری کی “خاموشی”، “انتہائی تشویشناک” ہے۔کشمیری مسلمان ہونے کے ناطے، ہم پر اکثر خاموش تماشائی بننے کا الزام لگایا جاتا ہے جب کہ کشمیری پنڈت بھاگنے پر مجبور ہوئے ۔
مفتی نے مزید کہا، “لیکن آج کے ہندوستان میں اکثریتی برادری کی مجرمانہ خاموش ہے، جب کہ بی جے پی ہندوستان کے تصور کو تباہ کر رہی ہے، گہری تشویشناک اور پریشانی کا باعث ہے