قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے،فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی لیکر رہیں گے، پوری قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ انشا اللہ اب سے چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بارپھر وزیراعظم پاکستان کاحلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان بنانے کی تحریک میں لوگ قائد اعظم کے ساتھ شامل تھے آج پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں