مسیحی برادری پا کستان کی تعمیر و تر قی میں نمایاں کرادار ادا کیا ہے۔میاں محمد اسلم


اسلام آباد (صباح نیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ مسیحی برادری پا کستان کی تعمیر و تر قی میں نمایاں کرادار ادا کیا ہے اور جماعت اسلامی نے اپنے انتخابی منشور میں اس حو الے سے انقلابی پرو گرام رکھا ہے ،اسلامی ریاست مسلم اور غیر مسلم کی تفریق کے بغیر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دارہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم  نے فرمایا تھا کہ پاکستان میں مسلم اور غیر مسلموں کے حقوق برابر ہونگے اور ریاست سب کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کی جانب سے مسیحی برادری کے اعزاز مین منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، پشپ شاہد محمود ، اشرف فر زند اورجماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا پاکستان میں رہنے والے تمام شہری ہماری نظر میں برابر کے حقوق کے حق دار ہیں اور سب کی جان مال عز ت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،سب کو تعلیم ،صحت اور روز گار کی برابرسہولتیں ملنی چاہئیں۔

نصر اللہ رند ھاوا نے کہا جماعت اسلامی نے مذاہب کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور فاصلے مٹانے میںناقابل فراموش کردارادا کیاہے ،ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اورہم ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں شریک ہونگے اور ایک دوسرے کے حقوق کے تحفظ کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے ۔پشپ شاہد محمود نے کہا جماعت اسلامی گوادر، کراچی سمیت ملک بھر کے پسے طبقات کی آواز بن کر ابھری ہے، قوم سے اپیل ہے کہ وہ جاگیرداروں اور وڈیروں سے جان چھڑانے کے لیے آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دے۔