اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے مبارکباد دینے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اظہار تشکر کیا ہے۔
جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی اہمیت اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں۔
شہباز شریف نے مشترکہ وژن اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔