سوشل میڈیا کے سہارے عمرانی شتونگڑے ریاست کو بلیک میل نہیں کر سکتے،سعد رفیق


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہاہے کہ سوشل میڈیا کے سہارے عمرانی شتونگڑے ریاست کو بلیک میل نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے میں کیا۔سعد رفیق نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی پریس ٹاک سے اخذشدہ نتیجہ،امریکہ نے اڈے ہی نہیں مانگے تو absolutely not کیسا؟پاکستانی سفیر کیcableغیرملکی سازش نہیں تھی!عمران نے اپوزیشن کومنانے کیلئے عسکری قیادت سے مدد مانگی!ایٹمی پروگرام ہمیشہ محفوظ رہا ہے !قومی سلامتی پرغلط بیانی نہ کی جائے!عمرانی جھوٹ بے نقاب۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ پر پلنے والے عمرانی شتونگڑے سوشل میڈیاکے سہارے یا جتھے بندی کرکے ریاست کو بلیک میل نہیں کر سکتے۔ملک کا وزیر اعظم آئین روند ڈالے،قومی اسمبلی جبراًتحلیل کردے،جتھوں کو گھیرا ئوکی دعوت عام دے،اپنے اقتدار کیلئے ملک کو تنہا کردے،ریاست کو انارکی میں دھکیل دے، رقص ِابلیس جاری رہے اورسپریم کورٹ سوئی رہے ؟؟عدالت عظمیٰ نے نصف شب اپنی آئینی ذمہ داری ادا کی۔