اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے عمل کوچیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو۔مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازع بنانے کے مشن پر ہے۔