انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی


اسلام آباد(صباح نیوز)کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔

صبح کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کی کمی ہوئی۔اس کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر181روپے 40پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1روپے 20 پیسے تک کم ہوئی تھی۔