سابق چئیرمین ڈرگ پرائسنگ کمیٹی ارشد فاروق فہیم کیخلاف2013میں انکوائری کی منظوری، 2016میں ریفرنس دائر کیا گیا ،نیب کی وضاحت


اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے بعض اخبارات میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چئیرمین ڈرگ پرائسنگ کمیٹی ارشد فاروق فہیم کے حوالے سے شائع خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ افسر کیخلاف2013میں انکوائری کی منظوری جبکہ 2016میں ریفرنس دائر کیا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب کی موجودہ قیادت نے  ہی مذکورہ افسرکے خلاف انکوائری شروع کرنے اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ۔