سری نگر(کے پی آئی)لداخ میں زیر تعمیر پل گر جانے سے چار مزدور مارے گئے ہیں ۔ لداخ کے نوبراسب ڈویڑن میں تیز آندھی کے نتیجے میں زیر تعمیر ٹاکنا پل کا ایک حصہ نیچے گر آیا جس کے نتیجے میں چھ مزدور اس کی زد میں آئے۔
ریسکو آپریشن کے دوران چار مزدوروں کی لاشیں برآمد کی گئی جبکہ جائے موقع سے دو مزدوروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔متوفین کی شناخت راج کمار، وریندر ساکنان راجوری،منجیت ساکن چھتیس گڑھ اور لو کمار ساکن پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔سر زخمیوں کی شناخت کوکا کمار ساکن راجور ی اور راج کمار ساکن چھتیس گڑھ کے بطور کی۔