اسپیکر قومی اسمبلی اپنے عہدے سے مستعفی


اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں آکر کہا کہ زمینی حقائق کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے نئی دستاویزات کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے میں اسپیکر کے عہدے پر قائم نہیں رہ سکتا اور استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں 26 سال سے عمران خان کےساتھ رہا اور اسٹوڈنٹ لائف سے تحریک انصاف کا کارکن ہوں،اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 26 سال سے پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، عمران خان نے ملک کی خودداری اورآزادی کے لیے ایک موقف اپنایا ہے اور وہ اس پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،

جاتے جاتے اسد قیصر اسمبلی کی کارروائی ایاز صادق کے حوالے کر گئے ہیں۔متحدہ اپوزیشن نے تمام ارکان کو فوری قومی اسمبلی ہال میں جمع ہونے کی ہدایت کردی ہے، اپوزیشن ارکانِ کو چیمبرز اور لابیز سے ہال میں اکٹھے ہونے ہدایت کی گئی ہے، جبکہ حکومتی ارکان اسمبلی سے واک آوٹ کرگئے ہیں۔

خیال رہے کہ دھمکی آمیز خط اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف جسٹس تک پہنچا دیا گیا ہے، خط دکھانے کی منظوری کابینہ اجلاس سے لی گئی تھی