شہیدمقبول علائی کی تیسویں برسی پرسیف اللہ خالد کا خراج عقیدت


مظفر آباد(صباح نیوز) نائب امیرحزب المحا ہدین محمد سیف اللہ خالد نے شہیدمقبول علائی کی تیسویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید مقبول علائی کو یقین کا مل تھا کہ ان کا مقدس لہو اور پاک جدوجہد بے ثمر نہیں رہے گی۔تاریخ نے یہ ثابت کیا کہ ان کے لہو کے ہر قطرے نے سینکڑوں مجاہدین پیدا کئے اور ہر کشمیری غلامی کی زنجیروں سے آزادی کیلئے پوری یکسوئی کے ساتھ مجاہدین کا پشت بان بنا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہارنائب امیرحزب المحا ہدین محمد سیف اللہ خالد نے اپنے ایک بیان میں حزب سالار اعلی شہیدمقبول علائی  کی تیسویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا شہید مقبول علائی اسلامی فکراور عمل کا ایک نمونہ تھے۔شہید مقبول علائی بہترین عسکری صلاحیتوں کے مالک تھے دشمنوں کی کمزریوں کو سامنے رکھ کر کامیاب کاروائی کی حکمت عملی طے کرنا ان کی اہم خصوصیت تھی۔ شہیدمقبول علائی ایک عظیم قائد تھے،جس نے دنیاوی عیش و عشرت کو ٹھکرا کر اسلام کی سربلندی اور آزادی کشمیر کی کا میابی کیلئے زندگی کا ہر لمحہ قربان کیا اور با طل کے سامنے سر جھکانے سے انکار کرکے شہادت کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا مجاہدین کی چھوٹی سی جماعت آج بھی وادی میں ایک بڑی فوج کا مقابلہ سامان حرب و ضرب نہ ہونے کے باوجود کررہے ہیں،اللہ پر توکل کرکے مجاہدین باطل کے سامنے کھڑے ہیں اور اپنا لہو تحریک آزادی کشمیر کے لئے نچھاور کررہیں۔

محمد سیف اللہ خالد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید مقبول علائی سمیت شہدا کشمیر کا پاک لہو ضرور رنگ لائے گا اور وطن عزیز، آزادی کی نعمت ضرور حاصل کرنے میں کا میاب ہوگا۔ ان شااللہ