متحدہ اپوزیشن کا کل ملک بھرمیں یوم تحفظ آئین پاکستان منانے کا اعلان


اسلام آباد (صباح نیوز)متحدہ اپوزیشن نے کل 8 اپریل کو ملک بھرمیں یوم تحفظ آئین پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔ نماز جمعہ کے خطبوں میں ائمہ کرام آئین پاکستان کی حرمت اور حفاظت کی ضرورت پر روشنی ڈالیں گے اور عوام کو اس کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس نے قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکراور عمران نیازی حکومت کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کو آئین شکنی کے ذریعے مسترد کرنے اور رائے شماری نہ ہونے دینے کو آئین اور پارلیمنٹ پر برترین حملہ قرار دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور تحفظ آئین پاکستان وکلا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔